ٹانک ضلع ٹانک 1992ء سے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل ہوا کرتا تھا۔ یہ ضلع کچھ پہاڑی اور کچھ میدانی ہے۔ ٹانک صوبہ خیبرپختونخوا اور کوئٹہ کو براستہ وانا اور ژوب ملاتا ہے۔ ضلع کی بیشتر افرادی قوت تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے وابستہ ہے۔...
سوات سرسبز وا شاداب وادیوں، خوبصورت جھیلوں، آبشاروں، ندیوں، گنگناتے پہاری جھرنوں اور حسین اور بلند و بالا پربتوں کی وجہ سے دنیا بھر یں مشہور ضلع سوات کی اب ایک اور پہچان ہے اور وہ ہے ملالہ یوسف زئی جس نے تعلیم کے دشمنوں کے خلاف آواز بلند کی۔ سرسبز و شاداب وسیع میدانوں...
صوابی خوبصورت پہاڑوں میں گھرے ضلع صوابی کو دو دریا سندھ اور دریائے کابل سیراب کرتے ہیں۔ ضعل گنے، مکئی اور تمباکو کی فصل کے لیے بہت مشہور ہے۔ بہت پہلے یہاں صنعتی ترقی کی غرض سے گدون امازئی میں بہت بڑا صنعتی مرکز قائم کیا گیا تھا جسے ٹیکس فری زون قرار دیا گیا تھا لیکن...
شانگلہ چھوٹی چھوٹی سرسبز و شاداب وادیوں، گھنے جنگلات سے ڈھکے بلند و بالا پہاڑوں پر مشتمل ضلع شانگلہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کے جنگلات میں صنوبر، پنڈرو، فر، کیل، چیڑ اور دیودار کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں۔ 1995ء سے پہلے یہ ضلع سوات کی تحصیل ہوا کرتا...
پشاور پاکستان کا قدیم شہر اور صوبہ خیبرپختونخوا کا صدر مقام ضلع پشاور کبھی مختلف ثقافتوں اور ادب کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا۔ یہاں کے مشہور قصہ خوانی بازار میں قہوے کی چسکیوں کے بیچ لوگ رات گئے تک ملک ملک کے قصبے کہانیاں سنتے تھے لیکن آج یہ شہر بم دھماکوں، خودکش...
نوشہرہ پشاور، راولپنڈی جی ٹی روڈ پر واقع نوشہرہ کبھی ضلع پشاور کی تحصیل ہوا کرتا تھا۔ معروف پشتو شاعر، فلسفی اور جنگجو خوشحال خان خٹک اسی ضلع کے شہر اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ یہ ضلع کاکا صاحب اور پیرمانکی شریف جیسے صوفیا کا بھی مسکن ہے۔ ضلع کے اہم شہر رسالپوراور چراٹ...
مردان برصغیر میں انے والے ہر طالع آزما کی گزرگاہ مردان، پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن کے درمیان واقع ہے۔ نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ ایجنسی، بونیر اور صوابی کے اضلاع میں گھرا مردان قدیم گندھارا تہذیب کا امین ہے جس کی باقیات آج بھی تخت بھائی، جمال گڑھی اور ساول ڈھیر کے مقامات پر...
مالا کنڈ 1970ء سے قبل چترال، دیر اور سوات کی خود مختار ریاستوں اور مالاکنڈ کے قلعہ کے اردگرد کے علاقوں (مالاکنڈ بندوبستی علاقہ) کو مالاکنڈ ایجنسی کہا جاتا تھا۔ تاہم مالا کنڈ ایجنسی صوبے کے زیر انتظام قبائل علاقہ جات (پاٹا) میں شامل تھی۔ 1970ء میں دیر، سوات اور چترال...
لکی مروت سنگلاخ چٹانوں اور پتھریلے میدانوں کا ضلع لکی مروت محنتی اور جفاکش لوگوں کی سرزمین ہے۔ اس کے جنوب مشرق میں ڈیرہ اسماعیل خان، مشرق میں میانوالی، مغرب میں ٹانک اور جنوب مغرب میں جنوبی وزیرستان ایجنسی واقع ہیں۔ پہاڑی نالے اور دریا یہاں کی زرعی معیشت کے لیے ریڑھ...
کوہستان کوہستان کے لغوی معنی ’’پہاڑوں کی سرزمین‘‘ ہیں اور اپنے نام کے مصداق یہ ضلع بلند بالا پہاڑوں، ندیوں، دریائوں، پہاڑی جھرنوں اور جنگلات پر مشتمل ہے۔ خیبرپختوانخوا کا یہ ضلع خشک و بنجر پہاڑیوں، مشکل زندگی، ناکافی ترقی اور غربت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ کوہستان کو...
کوہاٹ سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع ضلع کوہاٹ کی زمین ناہموار اور پتھریلی ہے۔ اس علاقے کے سپوت، نرم گفتا احمد فراز کے لہجے کی مضبوطی اور کاٹ شاید کوہاٹ کے انہی اوصاف کی دین ہے۔ اورکزئی ایجنسی، پشاور، پنجاب کے ضلع اتک، ہنگو اور ضلع کرک میں گھرا ضلع کوہاٹ اہم تجارتی...
کرک ضلع کرک کی سرحدیں بنوں، کوہاٹ اور صوبہ پنجاب سے ملتی ہیں۔ کٹی پھٹی سلسلہ وار پہاڑیوں اور سخت بنجر میدانوں پر مشتمل ضلع میں بہادر خیل کے مقام پر نمک کی کانیں موجود ہیں۔ یہ ذخائر بڑے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے زمین شور زدہ ہوچکی ہے اور زراعت کے لیے موزوں...
ڈیرہ اسماعیل خان دریائے سندھ کے کنارے آباد ڈیرہ اسماعیل خان کی سرحدی حدود ایک جانب پنجاب سے تو دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ٹانک کے ذریعے جنوبی وزیرستان ایجنسی کو چھوتی ہیں۔ ملتان کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کا سوہن حلوہ بھی مشہور ہے۔...
چترال ہمالیہ چوٹی ترچ میر کے دامن میں چھوٹی بڑی وادیوں پر مشتمل چترال رقبے کے لحاظ سے خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ اس کے شمال اور مغرب میں افغانستان، مشرقی میں گلگت، بلتستان اور جنوب میں دیراپر اور سوات کے اضلاع واقع ہیں۔ شمال میں واخان کی پٹی چترال کو وسطی...
بونیر یوسف زئی قوم کے ضلع بونیر کو ہنر مند افرادی قوت، خوبصورت قدرتی مناظر، گھنے جنگلات اور معدنی دولت کی وجہ سے مالاکنڈ ڈویژن میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ضلع بونیر صوبہ خیبرپختونخوا کے امیر ترین اضلاع میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ملائیشیا،...
بنوں سنگلاخ اور چٹیل پہاڑوں کے بیچ واقع بنوں انتہائی زرخیز اور سرسبز و شاداب علاقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابتدا میں یہاں آنے والے انگریزوں نے اسے ’’فردوس‘‘ سے تشبیہ دی۔ بنوں کی زرخیزی دو دریائوں کرم اور ٹوچی کی مرہون منت ہے۔ ضلع بنوں، شمالی اور جنوبی وزیرستان...
ایبٹ آباد ایبٹ آباد اپنے پرفضا مقامات کی وجہ سے ملک بھر میں تو مشہور تھا ہی لیکن مئی 2011ء میں یہاں القاعدہ کے سربراہ کی موجودگی اور امریکی فوجیوں کے آپریشن کے بعد اس ضلع کا نام پوری دنیا میں لیا جانے لگا۔ ایبٹ آباد انگریز دور میں ضلع ہزارہ کا ہیڈکوارٹر تھا۔...