سیالکوٹ ضلع سیالکوٹ کھیلوں کے سامان بنانے کی صعنت کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہاں کے بنے کرکٹ کے گیند، بیٹ اور فٹ بال کی پوری دنیا میں مانگ ہے۔ یہاں کی زرخیز دھرتی نے بہت سے نامور لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ علاقمہ اقبال اور فیض احمد فیض اسی دھرتی کے بیٹے...
شیخوپورہ شیخوپورہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کا صدر مقام ہے۔ پہلے یہ گوجرانوالہ کی تحصیل تھا، 1922ء میں اسے ضلع کی حیثیت مل گئی۔ لاہور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور نارووال کے اضلاع میں گھرے اس ضلع کی سرحد مشرق میں بھارتی پنجاب سے بھی ملتی ہے۔...
راولپنڈی زندگی کے تمام رنگوں سے بھرپور راولپنڈی پنجاب کے بڑے اور اہم اضلاع میں سے ایک ہے جہاں ہر زبان بولنے والے اور ملک کے کونے کونے سے آئے لوگ آباد ہیں۔ یہ اسلام آباد، اٹک، جہلم، چکوال، مری اور ایبٹ آباد کے اضلع سے متصل ہے۔ ضلع کے شہری علاقوں میں کاروبار عروج...
راجن پور پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سنگم پر واقع ضلع راجن پور چند بڑے خاندانوں کی ’’جاگیر‘‘ ہے جو انہیں انگریزوں نے عطا کی تھی۔ ہشت زبان صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کا مزار اسی ضلع کے قدیم شہر کوٹ مٹھن میں واقع ہے۔ راجن پور کا صحت افزا مقام ’’ماڑی‘‘ نہایت زیادہ...
پاکپتن صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکرؒ کا شہر پاکپتن نیلی بار کے علاقے میں واقع ہے۔ زرعی لحاظ سے اہم ضلع کو نہریں سیراب کرتی ہیں۔ ضلع پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر اور وہاڑی کے اضلاع سے جڑا ہوا ہے۔ یہ شہر اپنی تاریخی حیثیت کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کا نام مغل...
اوکاڑہ لاہور سے تقریباً 120 کلو میٹر دور اوکارہ کو جنگ آزادی کے بعد انگریزوں نے بسایا تھا۔ اس کا نام یہاں بڑی تعداد میں اگنے والے درخت ’’اوکاں‘‘ کے نام پر اوکاں واڑہ رکھا گیا تھا جو وقت کے ساتھ اوکاڑہ ہوگیا۔ نیلی بار کے علاقے میں شامل یہ ضلع زراعت اور لائیو...
نارووال راوی کنارے آباد نارووال چاول کی پیداوار کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے۔ یہ ضلع بھارت کے ضلع گورداسپور اور ضلع امرتسر کی سرحدوں کو چھوتا ہے۔ دریائے راوی اس کے جنوب مشرق میں بہتا ہے۔ شمال میں ریاست جموں و کشمیر کا علاقہ، شمال مشرق میں ضلع سیالکوٹ جبکہ...
مظفر گڑھ ملتان سے 25 منٹ کی دوری پر واقع یہ ضلع زرعی اور صنعتی لحاظ سے اہم ہے۔ سرائیکی یہاں کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے تاہم اس کا لہجہ ملتان والی سرائیکی سے کچھ مختلف ہے۔ ملتان کے علاوہ یہ لیہ، ڈیرہ غازی اور راجن پور کے اضلاع سے جڑا ہے۔ مظفر گڑھ میں...
ملتان گرد، گرما، گدا اور گورستان پانچ ہزار برسوں سے ملتان کی پہچان ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد لوکل اور مہاجر کہلائی جانے والی قومیتوں نے مل کر نئے شہر کی تعمیر کی ہے۔ پرانا شہر آج بھی فصیل میں موجود ہے جبکہ جدید ملتان آزادی کے ساتھ چاروں طرف پھیل رہا ہے۔ اتنا بڑا...
منڈی بہاؤ الدین دریائے جہلم اور چناب کے درمیان واقع ضلع منڈی بہائو الدین پنجاب کے زرخیز اضلاع میں سے ہے۔ بیشتر لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے تاہم سمندر پار پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد بھی لوگوں کے انفرادی معاشی حالات بہتر بنانے میں معاون ہے۔ بار کے علاقے...
لودھراں ضلع لودھراں کبھی ملتان کی تحصیل ہوا کرتا تھا۔ یہ علاقہ دو دریائوں ستلج اور بیاس کے درمیان واقع ہے۔ اگرچہ اب بیاس کا تو نام و نشان مٹ گیا لیکن برسات کے دنوں میں ستلج اپنے ہونے کا احساس دلاتا ہے۔ ضلع کی سرحدیں بہاولپور، وہاڑی، خانیوال اور ملتان سے ملتی...
لیہ دو دریائوں کے درمیان آباد لیہ بیٹ اور تھل کا عجیب امتزاج ہے۔ یہاں کی نصف آبادی دریا کی مار کھاتی ہے تو آدھی تھل کی سختیاں جھیلتی ہے۔ لیہ کا زیادہ تر حصہ صحرائی ہے۔ یہاں کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں جبکہ چناب اور سندھ کنارے آباد لوگ پانی کی زیادتی...
لاہور پنجابی کی ایک کہاوت ہے جس کا مفہو یوں ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔ یہ بات اس لحاظ سے سو فیصد درست ہے کہ پنجاب کے اس دل میں جتنا تنوع ہے شاید ہی کسی اور شہر میں ہو۔ یہاں صنعت نے بھی ترقی کی اور ثقافت نے بھی فروغ پایا۔ ہزاروں سال پرانا...
خانیوال خانیوال کسی زمانے میں ملتان کی ایک تحصیل ہوا کرتا تھا۔ اسے ضلع کا درجہ ملے بھی عرصہ گزر گیا لیکن یہ اب تک اپنے پرانے ضلع کے اثر سے نہیں نکل سکا۔ تیس منٹ کی مسافت پر ہونے کی وجہ سے خانیوال آج بھی ملتان سے کاروباری اور ثقافتی رشتوں سے جڑا ہوا ہے۔ قیام...
جہلم پنجاب کے شمال مشرقی حصے میں واقع ضلع جہلم چار تحصیلوں جہلم، سوہاوہ، دینہ اور پنڈدادنخان پر مشتمل ہے۔ افواج پاکستان میں افرادی قوت کے لحاظ سے جہلم کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد دیار غیر میں محنت مزدوری کرکے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار...
جھنگ جھنگ کی شناخت مختلف زبانوں میں ہیر رانجھا اور مرزا صاحباں کی عشقیہ داستانوں، قبائلی سورمائوں کے بہادرانہ قصوں، لوک رقص اور گیتوں کے حوالے سے رہی ہے لیکن پھر فرقہ وارانہ تشدد اور فسادات اس شہر کی پہچان بن گئے۔ دریائے چناب اور دریائے جہلم کے سنگم میں واقع اس...
حافظ آباد ضلع حافظ آباد 1991ء سے پہلے ضلع گوجرانوالہ میں شامل تھا۔ دریائے چناب اس کو ضلع منڈی بہائو الدین سے جدا کرتا ہے۔ حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں اس کی تحصیلیں ہیں۔ اس کی سرحدیں سات اضلاع منڈی بہائو الدین، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور...
گواجرانوالہ جرنیلی سڑک پر واقع ضلع گوجرانوالہ شمالی پنجاب کا اہم صنعتی اور کاروباری مرکز ہے، یہاں چھوٹی صنعتوں کا جال بچھا ہوا ہے۔ اس کی تحصیل کامونکی چالوں کی سب سے بڑی منڈی ہے، جہاں دنیا کا بہترین اور خوشبودار چاول پیدا ہوتا ہے۔ تحصیل وزیر اباد کٹلری کے سامان...
فیصل آباد پاکستان کا صنعت کے اعتبار سے دوسرا بڑا فیصل آباد کم و بیش سو سال پہلے مویشی پالنے والوں کا گڑھ تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی زراعت سے منسلک ہے تاہم صنعتیں روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ یہاں ہر طرف ٹیکسٹائل ملز اور پاور لومز کا جال بچھا ہوا ہے جن کی...
چنیوٹ جھنگ سے متصل فیصل آباد، سرگودھا روڈ پر ضلع چنیوٹ واقع ہے۔ پہلے یہ ضلع جھنگ کا حصہ تھا اب انتظامی لحاظ سے اسے علیحدہ ضلع کی حیثیت دے دی گئی۔ چنیوٹ میں تیار ہونے والا فرنیچر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ احمدی جماعت کا مرکز ربوہ اسی ضلع میں ہے، تاہم اب ربوہ کا نام...
چکوال چکوال پوٹھوہار کا بارانی علاقہ اور تیل، گیس اور کوئلے کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ زراعت نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر لوگ فوج میں ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ضلع کا شاید ہی کوئی گھر ہو جس میں سابق یا حاضر فوجی موجود نہ ہو۔ چکوال کے صوبیدار خداداد خان کو تاج برطانیہ...
بھکر صحرا تھل کے بیچوں بیچ واقع ضلع بھکر دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر واقع ہے۔ بیشتر آبادی مزدوری اور زراعت سے منسلک ہے۔ معاشی اعتبار سے بھکر ایک پسماندہ ضلع تصور کیا جاتا ہے لیکن چنا، گندم اور گنا یہاں کی بڑی فصلیں ہیں۔ گریٹر تھل کینال کبھی کبھار اس علاقے کو...
بہاولپور ماضی کی ریاست اور آج کے ضلع بہاولپور میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ریاست بہاولپور میں رحیم یار خان اور بہاولنگر کے علاقے بھی شامل تھے جو آج اس سے دور ہوچکے ہیں۔ یہاں کبھی دریائے ستلج بہتا تھا مگر سندھ طاس معاہدے کے بعد اس کا پانی بھارت کے حصے میں آگیا اب...
بہاولنگر پنجاب کے دور افتادہ اور نہایت ہی پساندہ ضلع بہاولنگر پانچ تحصیلوں ہارون آباد، فورٹ عباس، منچن آباد، بہاولنگر اور چشتیاں پر مشتمل ہے۔ اس کے شمال میں دریائے ستلج کے اس پارضلع پاکپتن، مغرب میں ضلع وہاڑی، جنوب میں بھارتی ریاست بیکانیر اور مشرقی پنجاب کا...
اٹک ضلع اٹک پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر دریائے سندھ کے کنارے آباد ہے۔ انتظامی تقسیم کے مطابق یہ پنجاب کا پہلا ضلع ہے جسے دریائے کابل اور دریائے سوات صوبہ خیبر پختونخوا سے الگ کرتے ہیں۔ یہ دونوں دریا اسی شہر میں یک کا ہوجاتے ہیں۔ ضلع کی سرحدیں ضلع راولپنڈی،...
رحیم یار خان ضلع رحیم یار خان جنوبی پنجاب کا اہم تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔ دریائے سندھ کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ ضلع پنجاب کے زرخیز زمین خطوں میں سے ہے۔ بیشتر لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔ سفید سونا (کپاس) اور میٹھے رسیلے آم علاقے کی پہچان ہے۔ یہاں خطہ...