Select Page

کوہاٹ

سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع ضلع کوہاٹ کی زمین ناہموار اور پتھریلی ہے۔ اس علاقے کے سپوت، نرم گفتا احمد فراز کے لہجے کی مضبوطی اور کاٹ شاید کوہاٹ کے انہی اوصاف کی دین ہے۔ اورکزئی ایجنسی، پشاور، پنجاب کے ضلع اتک، ہنگو اور ضلع کرک میں گھرا ضلع کوہاٹ اہم تجارتی منڈی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد ٹرانسپورٹ کے کاروبار  سے منسلک ہے۔ ڈیم، اہم فوجی تنصیبات، انڈس ہائی وے اور کوہاٹ ٹنل کی تعمیر کی بدولت یہ ضلع کافی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ کوہاٹ ٹنل اہم تجارتی گزرگاہ ہے۔ جاپان کے تعاون سے تعمیر ہونے والی ایک اعشاریہ نو کلو میٹر طویل ٹنل کو دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے۔