Select Page

لکی مروت

سنگلاخ چٹانوں اور پتھریلے میدانوں کا ضلع لکی مروت محنتی اور جفاکش لوگوں کی سرزمین ہے۔ اس کے جنوب مشرق میں ڈیرہ اسماعیل خان، مشرق میں میانوالی، مغرب میں ٹانک اور جنوب مغرب میں جنوبی وزیرستان ایجنسی واقع ہیں۔ پہاڑی نالے اور دریا یہاں کی زرعی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے ہیں۔ بنیادی ضروری سہولیات کی نایابی کے بوجود یہ ضلع تجارتی مرکز بن رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے اور معدنی وسائل کا لوگوں کی معاشی حالت بنانے میں بڑا عمل دخل ہے۔