Select Page

نوشہرہ

پشاور، راولپنڈی جی ٹی روڈ پر واقع نوشہرہ کبھی ضلع پشاور کی تحصیل ہوا کرتا تھا۔ معروف پشتو شاعر، فلسفی اور جنگجو خوشحال خان خٹک اسی ضلع کے شہر اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ یہ ضلع کاکا صاحب اور پیرمانکی شریف جیسے صوفیا کا بھی مسکن ہے۔ ضلع کے اہم شہر رسالپوراور چراٹ صنعتی اعتبار سے ترقی کررہے ہیں۔ نوشہرہ فوجی تربیت گاہ اور ریلوے لوکوموٹو فیکٹری کی بنا پر اہم مقام رکھتا ہے۔ اس ضلع میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد اب تک پناہ گزیں ہے۔ دریائے کابل نوشہرہ کے ساتھ بہتا ہے اور کنڈ کے مقام پر دریائے کابل اور دریائے سندھ کا سنگم ایک قابل دید نظارہ پیش کرتا ہے۔